اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف پنجاب میں الیکشن کرانا ملک کے خلاف سازش ہے، ثاقب نثار نے عمران خان کو جتوانے اور نواز شریف کو ہرانے کے لیے کام کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات،ایک ہی دن الیکشن کرانے پر اتفاق
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک میں ایک دن میں انتخابات ہونے چاہئیں، خالی پنجاب میں الیکشن کروا کر پاکستان اور پنجاب کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ الیکشن ایک دن ہونے چاہئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرانے میں ثاقب نثار نے کلیدی کردار ادا کیا، وہ پی ٹی آئی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک ہونے کے بعد کوئی شک نہیں، ثاقب نثار نے دن رات سوموٹو کی طاقت کا استعمال کیا، لیکن اگر کسی ایک عوامی مفاد پر سوموٹو لیتے تو بات ہوتی۔
شہباز شریف کی بادشا ہ چارلس سے ملاقات،دورہ پاکستان کی دعوت دی
اس موقع پر صحافیوں نے وزیر اعظم سے تین بار سوال کیا کہ نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے، جس پر وزیر اعظم شہباز شریف جواب دیے بغیر چلے گئے۔