کراچی کے عوام کو بجلی کا جھٹکا، قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی کے عوام کے لیے بجلی 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھانے کی نیپرا کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی۔

کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار گزشتہ ماہ میں بڑھائی گئی، قیمتوں میں اضافہ پیداوار میں اضافے کے باعث ہوا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم یہاں انصاف کرنے بیٹھے ہیں، آپ پراجیکٹ کی لاگت پر اتھارٹی کے ساتھ بیٹھیں، گیس پریشر کم ہونے سے 3 پلانٹس سے بجلی کی پیداوار مہنگی ہوگئی، گیس پریشر میں کمی سے 645 ملین کا اثر پڑا۔ .

کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ گیس کی روانی دستیاب نہیں

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہماری ٹیم کراچی جاتی ہے تو آپ کے تمام پلانٹ چلنے لگتے ہیں، بن قاسم پاور پلانٹ اصولی طور پر 2019 میں بند ہونا چاہیے تھا۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے 11 روپے 39 پیسے کی درخواست، کے الیکٹرک کے اعداد و شمار چیک کرنے پر 11 روپے 37 پیسے بنتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا