148
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔
حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا، بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی
تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل ہوگئی، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی۔
کراچی کے عوام کو بجلی کا جھٹکا، قیمت میں بڑا اضافہ
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی، نوٹیفکیشن کے بعد اضافہ ملک بھر کے تمام صارفین کو برداشت کرنا پڑے گا۔
نیپرا اتھارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی طلب میں کمی اور چوری بڑھے گی۔