296
کویت کے سرکاری میڈیا نے شیخ نواف الاحمد الصباح کی موت کی تصدیق کی ہے۔گزشتہ ماہ کویتی امیر کو علالت کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم اس کے بعد سے ان کی صحت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق شیخ نواف الاحمد الصباح مارچ 2021 بیماری کے علاج کے لیے امریکا بھی گئے تھے۔شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کی وفات کے بعد کویت کے امیر بنے اور امیر بننے سے قبل شیخ نواف الاحمد الصباح وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔