شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے،چیف الیکشن کمشنر 

 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور نگران  وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ارکان اور پنجاب کابینہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں عام انتخابات کے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی اور اس دوران عام انتخابات کے پرامن، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

عام انتخابات کے سلسلے میں نگرا پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فوکل پرسن کا تقرر کرے گی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، انتخابات کا وقت قریب ہے، سب کو صاف شفاف الیکشن کو یقینی بنانا ہوگا جس کے لیے الیکشن کمیشن تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے پنجاب حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے، پنجاب حکومت کے اب تک کیے گئے اقدامات سے مکمل مطمئن ہیں، حلقہ بندیوں کا مرحلہ 30 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا