لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو دائر مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت پولیس نے ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا۔
وکیل اسد عمر نے کہا کہ ہمیں تفتیش میں شامل کیا گیا ہے
یہ خبر بھی پڑھیں
عمران خان آئینی کردار ادا نہ کرنے پر صدر کے رویے سے مایوس ہیں،علیمہ خان
سرکاری وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر کو دل کا دورہ پڑا ہے اس لیے ریکارڈ پیش نہیں کر سکے۔
اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ یہ لوگ سب کو ہارٹ اٹیک دے رہے ہیں، آئندہ تاریخ پر لازمی ریکارڈ جمع کرایا جائے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔۔
بعد ازاں عدالت نے اسد عمر اور پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنوں اور دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔