اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ، یورپ، ایشیا کے ساتھ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجزائر کی 5 ریاستوں میں درجہ حرارت دنیا کے بلند ترین درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں
یورپ میں شدید گرمی، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث اسپین، یونان، سوئٹزرلینڈ، مصر، لبنان اور اردن کے کئی جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے جب کہ متعدد مکانات تباہ اور درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔جاپان اور یورپی ممالک میں گرمی کی لہر، لوگوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پر پہنچ گئی۔
گرمی کی شدید لہر کے باعث اٹلی کے بڑے شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، امریکا کی مغربی اور جنوبی ریاستوں میں 80 ملین سے زائد افراد کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔عالمی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں گرمی کی لہروں میں شدت آئے گی۔