اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جو کیا، حکومت بھی وہی کر رہی ہے۔
علی امین گنڈا طویل ملاقات سے گزرے ہیں، پریس ریلیز پر کیسے یقین کروں کہ وہ پھنے خان ہیں، پی ٹی آئی والے پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر ان کے پاؤں پڑتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو اب ایسے لوگوں پر رحم نہیں کرنا چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گرفتاریاں کی ہیں اور سپیکر کہتے ہیں مجھے نہیں معلوم اور آمریت کا کھیل مت کھیلو۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے کیک اور پیسٹری کھا چکے ہیں، اگلی بار پیسٹریز گرم ہوں گی اور کریم کے ساتھ بھی، میں نے علی امین گنڈا پور کا کوئی ویڈیو بیان نہیں دیکھا، علی امین گنڈا پور طویل ملاقات کے لیے گئے ہیں، کیسے ہو سکتا ہے کیسے یقین کروں کہ وہ پھنے خان ہیں، فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی جو کر رہی ہے، حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف وہی کر رہی ہے۔
جب گرفتار ہوئے تو وہ جمہوری نہیں تھے، انہیں گرفتار کرکے جمہوری ہو گئے ہیں، حکومت ملبہ فوج پر ڈالنے کا کھیل نہ کھیلے۔ آپ یہ کیسے کریں گے؟
18