بھارت نے ورلڈ کپ 2023 کے دوران کتنے پیسے کمائے؟تفصیلات سامنے آگئیں

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کمائی کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے 2023 ورلڈ کپ کے دوران سیاحت اور میچوں کے ذریعے 1.39 بلین ڈالر 11,637 کروڑ روپے سے زائد کمائے، جس نے معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر ہونے والے میچوں کی وجہ سے کرکٹ شائقین نے رہائش، سفر، کھانے پینے اور دیگر سہولیات سے استفادہ کیا جس سے میزبان شہروں میں سیاحت میں اضافہ ہوا جبکہ 861.4 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی ہوئی۔
میگا ایونٹ میں 1.25 ملین شائقین نے شرکت کی 75% شائقین پہلی بار 50 اوور کے فارمیٹ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئے۔
تقریباً 55 فیصد شائقین نے ہندوستان کا دورہ کیا، جن میں سے 19 فیصد پہلی بار دیکھنے والے تھے۔
نیلسن کی جانب سے آئی سی سی کے لیے کیے گئے معاشی تجزیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر-نومبر میں منعقد ہونے والا میگا ایونٹ آمدنی کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا ون ڈے ورلڈ کپ تھا۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس نے ایک بیان میں کہا کہ مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 نے کرکٹ کی اہم معاشی طاقت کا مظاہرہ کیا اور ہندوستان کو 1.39 بلین امریکی ڈالر کا معاشی فائدہ پہنچایا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca