آئی بی نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنا نظرثانی 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، آئی بی نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتی، ہم اپنی نظرثانی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب درخواست گزار شیخ رشید احمد کے وکیل امان اللہ کنرانی نے بھی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ ایڈوکیٹ امان اللہ کنرانی اب بلوچستان کے نگران وزیر قانون بن گئے ہیں۔
ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ امان اللہ کنرانی سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے وکیل کے طور پر پیش نہیں ہو سکتے، درخواست گزار شیخ رشید جیل میں ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو سکتا۔