اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں باپ نے پڑھائی نہ کرنے پر اپنے 12 سالہ بیٹے کو آگ لگا دی جس کے باعث بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
یہ افسوسناک واقعہ 14 ستمبر کو اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 میں پیش آیا، جب رئیس امروہی کالونی کے ایک درندہ صفت شخص نذیر نے اپنے 12 سالہ بیٹے شہیر کو صرف اس لیے تیل چھڑک کر آگ لگا دی کہ اس نے سکول کا ہوم ورک نہیں کیا تھا
زخمی حالت میں شہیر کو پہلے قطر ہسپتال اور پھر سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا، شہیر ہسپتال پہنچنے کے 35 گھنٹے بعد دم توڑ گیا، بیٹے کی دردناک موت کے 2 روز بعد ماں نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
پولیس نے ملزم نذیر کو گرفتار کر لیا، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا کچھ دنوں سے پڑھا نہیں رہا تھا اسے ڈرانے کے لیے اس پر مٹی کا تیل ڈالا گیا، اسے ڈرانے کے لیے ماچس کی تیلی دکھائی گئی لیکن اس میں آگ لگ گئی
پولیس کے مطابق بچے نے باپ سے پتنگ اڑانے کی ضد کی تھی جس پر باپ کو غصہ آگیا
دریں اثناء ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت ملزم نذیر کو 24 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
کراچی اورنگی میں باپ نے پڑھائی نہ کرنے پر 12 سالہ بیٹے کو آگ لگادی#GeoNews pic.twitter.com/FBztrb9O53
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) September 19, 2022