فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے بھی فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا تھا
فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کی ریلی نکالنے اور سڑکیں بلاک کرنے کا الزام ہے۔ اسلام آباد پولیس کے درجنوں اہلکاروں نے انہیں گھر کے باہر سے گرفتار کیا۔ ا نہیں گھر کے قریب پارک میں ناشتہ کرتے وقت گرفتار کیا گیا۔
بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے مجسٹریٹ کے روبرو درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو غیر قانونی قید اور نظر بندی سے رہا کیا جائے، وہ کسی کیس میں مطلوب نہیں لیکن پھر بھی غیر قانونی طور پر اٹھایا گیا ہے۔ عدالت نے فواد چوہدری کی بازیابی اور رہائی کا حکم دے دیا۔
فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا کہ پولیس نے فواد چوہدری کو کہاں رکھا ہے؟ ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ وہ اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔