اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کیا گیا اور راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے میری عدالت میں پیشی پر اتنی پولیس لگائی کہ لگتا ہے جیمز بانڈ ہوں۔
رات گئے لاہور سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے کینٹ کورٹ میں پیش کیا تو فواد چوہدری کے وکلا نے ٹرانزٹ ریمانڈ کی مخالفت کی۔
فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا، عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ،کارکن زمان پارک کے باہر موجود
عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پیشی پر ایسے پولیس لگائی جیسے میں جیمز بانڈ ہوں، جس طرح مجھے گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا مجھے فون کردیتے میں میں خود آجاتا
فواد چوہدری نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ 22 کروڑ لوگوں پر مقدمات بنائے جائیں، جن لوگوں نے مجھے گرفتار کیا وہ شرمندہ ہوں گے، پولیس بتائے کہ مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے منشی کس کو کہا؟گرفتاری کیوں ہوئی، تفصیلات سامنے آگئیں
انہوں نے کہا کہ جو مقدمہ درج کیا گیا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا کے خلاف بھی وہی مقدمہ درج کیا گیا، کہا جا رہا ہے کہ میں نے بغاوت کی، میں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل رہا ہوں میرے ساتھ عزت اور وقار کا سلوک کیا جائے