161
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف مزاحمت کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہو یا کامیاب، تبدیلی آئینی طریقے سے آنی چاہیے کیونکہ ملک میں ٹیکنوکریٹ ذہنیت ابھر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹک غیر آئینی طریقہ کار کی سوچ اور یہ حکومت آئین سے ماورا ہوگی جسے پی ٹی آئی کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور ہم اس کے خلاف مزاحمت بھی کریں گے۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کا سو چا جارہا ہے، ایک دو لوگوں نے بھی رابطہ کیا اور ہمارا موقف جاننے کی کوشش کی۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پربہت دباؤ تھا۔