219
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمیں اب آئی ایم ایف کے بغیر جینا سیکھنا ہوگا۔
وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام پر جلد دستخط ہو جائیں گے اور بورڈ میٹنگ بھی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں
آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے،معیشت بہترہوگی، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کیلئے نہیں بنا، پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 4 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے، ملک میں گراوٹ روک دی گئی ہے، اب اسے مکمل طور پر واپس لانا ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک معیشت میں 126 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور گزشتہ 5 سالوں میں صرف 26 ڈالر کا اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
جوہری یا میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، اسحاق ڈار
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ 30 جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تک لے جائیں، پاکستان ترقی کرے گا، خسارے پر قابو پایا جائے گا، 8 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب ڈالر سے کم ہے۔