اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی معطلی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ غیر ضروری تیسرے فریق کی مداخلت پر عائد کی گئی تھی۔
فیفا کونسل کے بیورو کے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ پی ایف ایف کمیٹی کا فیڈریشن پر مکمل کنٹرول ہے اور وہ اپنے مالی معاملات کو سنبھالنے کی پوزیشن میں ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ‘پی ایف ایف کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر اس کے معاملات میں کوئی غیر ضروری مداخلت ہوتی ہے یا اس کے مینڈیٹ کو پورا کرنے میں کمیٹی کے لیے کوئی رکاوٹ ہوتی ہے تو پی ایف ایف کو دوبارہ معطل کیا جا سکتا ہے
بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کو اپنا مینڈیٹ پورا کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن آج تک تھی، جو اب موثر نہیں رہی، اس لیے بیورو نے کمیٹی کے مینڈیٹ میں 30 جون 2023 تک توسیع کا فیصلہ کیا۔
فیفا نے کہا کہ "یہ فیصلہ کمیٹی کو تفویض کردہ کاموں کو انجام دینے کے قابل بنائے گا۔”
پی ایف ایف کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے پاکستانی فٹ بال کے لیے "تاریخی دن” قرار دیا۔