365
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔آگ دوپہر 2:45 پر لگی۔
بنگلہ دیش کے پناہ گزینوں کے کمشنر میزان الرحمان کے مطابق، اتوار کو مقامی وقت کے مطابق کٹو پالونگ، کاکس بازار کے کیمپ نمبر 11 میں جو کہ دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزینوں کی بستیوں میں سے ایک ہے۔
ایک ہے۔آگ نے تیزی سے پناہ گزینوں کے بانسوں اور ترپالوں سے بنے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تقریباً 2,000 مکانات جل کر راکھ ہو گئے، 12,000 افراد کھلے آسمان تلے رہ گئے۔
اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔