ملک کی ترقی، استحکام اور امن کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانا ہوگا، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سمپوزیم میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملک کی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث خیبرپختونخوا کی خواتین کو بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، خیبرپختونخوا کی خواتین نے ان تمام چیلنجز کے باوجود عزم اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے خواتین کی حوصلہ افزائی بھی کی، آرمی چیف نے کہا کہ خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم ہونے والے اضلاع کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، خواتین اس تبدیلی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بعد ازاں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان بھی شریک ہوئے۔
اپیکس کمیٹی میں آرمی چیف کو ذخیرہ اندوزی، منشیات اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
کمیٹی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی، استحکام اور امن کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانا ہوگا، ہمیں ملک کے امن و خوشحالی کے لیے اپنی کوششوں کو مربوط کرنا ہوگا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، پاک فوج صوبے کی معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے میں تعاون جاری رکھے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا