مصر شہر میں ہزار سال قبل سمندر میں ڈوب جانے والا خزانہ دریافت

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ماہرین آثار قدیمہ نے مصر کے ایک شہر میں نیا خزانہ دریافت کیا ہے جو بحیرہ روم میں ایک ہزار سال قبل ڈوب گیا تھا۔ہراکلیون شہر 331 قبل مسیح میں اسکندریہ شہر کے قیام سے پہلے مصر کی سب سے بڑی بندرگاہ تھا جو 8ویں صدی میں بحیرہ روم کی گہرائیوں میں گم ہو گیا تھا۔

اس شہر کو 2000 میں فرانسیسی ماہر آثار قدیمہ فرینک گاڈیو کی قیادت میں ایک ٹیم نے دریافت کیا تھا۔اب، فرینک گوڈیو کی ٹیم نے سونے کے زیورات، چاندی کے برتن اور بطخ کی شکل کا ایک عجیب و غریب آلہ سمیت مختلف اشیاء کا پتہ لگایا ہے۔اس کے ساتھ ہی سمندر کی گہرائیوں سے مٹی کے برتن سے بنے ہاتھ کو بھی نکالا گیا ہے۔فرینک گوڈیو نے اس دریافت کو ’زبردست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شہر کی امارت کا اندازہ ہوتا ہے

یہ بھی پڑھیں

بچے کا 2 ہزار سال پرانا جوتا دریافت

۔انہوں نے کہا کہ یہ شہر مختلف قدرتی آفات جیسے زلزلوں اور سونامی کی وجہ سے رفتہ رفتہ بحیرہ روم میں ڈوبنے لگا اور یہ عمل 8ویں صدی میں مکمل ہوا۔اب اس شہر کے کھنڈرات قریب ترین ساحل سے 4 میل دور سمندر کی گہرائی میں پڑے ہیں۔ماہرین نے جولائی میں شہر کے جنوبی حصے کی کھدائی کی جہاں انہیں ایک مصری دیوتا کے مندر کے نشانات بھی ملے۔فرینک گوڈیو کے مطابق شہر کے ڈوبنے سے ایک ہزار سال قبل ہیکل ایک قدرتی آفت سے تباہ ہو گیا تھا۔

اس مندر سے مختلف زیورات اور اشیاء کو ہٹا دیا گیا تھا۔مندر کے نیچے ماہرین نے ایک زیر زمین لکڑی کا ڈھانچہ بھی دریافت کیا جو ممکنہ طور پر پانچویں صدی قبل مسیح کا ہے۔اس مندر کے مشرق میں، ایک یونانی دیوی کے لیے وقف ایک جگہ بھی دریافت ہوئی تھی، جس میں کانسی اور سرامک اشیاء موجود تھیں۔اگرچہ اس شہر کو دریافت ہوئے 20 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن نئی ٹیکنالوجیز کی بدولت اسے تلاش کرنا آسان ہو گیا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

     اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں    9946622  (825)  1+   یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

     

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2023 @ urduworld.ca