سابق وفاقی وزیر اور معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کر گئے

 

6 دسمبر 1930 کو رنگون برما میں پیدا ہوئے، سینئر وکیل اور سابق وزیر قانون ایس ایم ظفر کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

اس کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی جرائد میں ملکی اور بین الاقوامی مسائل پر مضامین بھی لکھے۔

ایس ایم ظفر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کے وزیر قانون تھے، 19 ستمبر 1965 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انہوں نے جنگ بندی کی قرارداد کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کیا۔ ایس ایم ظفر نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے بھی خطاب کیا۔

ایس ایم ظفر 35 سال کی عمر میں ایوب کابینہ میں مرکزی وزیر قانون و پارلیمانی امور بنے، کئی اہم قومی اور بین الاقوامی مقدمات جیتنے کے بعد وہ 2003 سے 2012 تک سینیٹ کے رکن بھی رہے۔

اس کے علاوہ وہ 2004 سے 2012 تک ہمدرد یونیورسٹی کے چانسلر بھی رہے۔

ایس ایم ظفر کو 2011 میں صدارتی ایوارڈ نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا