اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان میں شہباز شریف نے کہا کہ منتخب وزیراعظم نواز شریف کو ایک من گھڑت کہانی کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا
، انہیں مضحکہ خیز مقدمات میں پھنسایا گیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی منصفانہ سماعت سے ان کی بے گناہی ثابت ہو جاتی، ضمانت ایک بنیادی حق ہے اور ہم اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انصاف کا غلبہ ہوگا، انشا اللہ۔
