فرانس کے صدر کا قبل از وقت انتخابات کا اعلان

یورپی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے نتائج کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ایمینوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ ایوان زیریں کے انتخابات 30 جون کو ہوں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہوگا۔صدر میکرون نے کہا کہ یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے جسے وہ پیچھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے۔

فرانس کو ہم آہنگی سے آگے بڑھنے کے لیے واضح اکثریت کی ضرورت ہے۔ایگزٹ پولز کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے 32 فیصد ووٹ حاصل کیے جو کہ میکرون کی پارٹی کے 15 فیصد ووٹوں سے دوگنا ہے جب کہ سوشلسٹوں کو 14 فیصد ووٹ ملے۔یورپی انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کو اہم ایشو بنایا۔ نیشنل ریلی پارٹی کی قیادت 28 سالہ اردن بارڈیلا کر رہے ہیں۔نیشنل ریلی پارٹی کے رہنما لاپین نے کہا کہ اگر فرانسیسی عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں تو وہ قیادت سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا