314
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حج کے موسم میں مکہ مکرمہ کی تمام چھوٹی اور بڑی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی ۔
سعودی وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لاکھوں عازمین حج کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مکہ مکرمہ،حج کیلئے سب سے بڑا آپریشنل پلان شروع
اسلامی امور کے وزیر نے کہا کہ حج کے موسم میں جب لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ میں موجود ہوتے ہیں تو 16 جون بروز جمعہ سے حج سیزن کے اختتام تک شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نماز جمعہ ادا کی جائے۔ عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں 554 مساجد ایسی ہیں جہاں نماز جمعہ ادا نہیں کی جاتی تاہم اب وہیں وہیں ادا کی جائیں گی۔
مزیدپڑھیں
حج سیزن ،عمرہ پرمٹ جاری کرنے کی آخری تاریخ 4 جون مقرر
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے قریب اور چھوٹی مساجد میں عام طور پر جمعہ کی نماز نہیں پڑھی جاتی کیونکہ مسجد الحرام میں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی ہے۔