مکہ مکرمہ،حج کیلئے سب سے بڑا آپریشنل پلان شروع

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز  ) سعودی عرب میں حج کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حرم شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق اس سال حج کے دوران 14 ہزار خواتین اور مرد کارکنان 4 شفٹوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔ ان کارکنوں کی نگرانی نگراں ادارہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے کا حج آپریشن شروع، 1080 عازمین سعودی عرب روانہ

جنرل پریذیڈنسی نے گاڑیوں کی تعداد 9 ہزار تک بڑھا دی ہے۔ کیریج سروس کو بھی 24 گھنٹے فعال کر دیا گیا ہے۔ حرم شریف کی مساجد میں قرآن پاک کے 3 لاکھ تک نسخے فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ دونوں مساجد میں قرآن پاک سیکھنے اور حفظ کرنے کے لیے متعدد ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس سیزن میں 35 ہزار گھنٹے قرآن پاک کی تلاوت اور درس میں صرف ہوں گے۔

مزید پڑھیں

قومی ایئرلائنز نے حج 2023 کے کرایوں کا اعلان کر دیا

ہمیں فالو کریں