اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ چند ہفتوں میں آرماجیڈن الرٹ سسٹم متعارف کرانے جا رہا ہے، جس سے عوام جان لیوا خطرات سے پہلے سے آگاہ ہو سکیں گے۔
برطانیہ میں اس الرٹ سسٹم کو آرماجیڈن کا نام دیا گیا ہے جسے عربی میں ہرمجدون یا الملحمت العزم بھی کہا جاتا ہے جس کا مطلب تیسری اور آخری جنگ ہے۔
اس الارم کا مقصد عوام کو وقت سے پہلے ہی آنے والے خطرے سے آگاہ کرنا ہے تاکہ لوگ اپنی اور اپنے قریبی ساتھیوں کی جانوں کی حفاظت کر سکیں۔تاہم مذکورہ الرٹ سسٹم نہ صرف جنگ کے اوقات میں استعمال کیا جائے گا بلکہ قدرتی آفات یا ہنگامی صورت حال میں بھی استعمال کیا جائے گا جس سے شہریوں کی زندگیوں کو بڑے پیمانے پر خطرات لاحق ہوں۔
برطانوی اپوزیشن لیبر پارٹی کے رہنما فلر اینڈرسن نے کہا کہ ان حالات میں جب کہ دنیا میں سیاسی اور اقتصادی تبدیلیاں تیزی سے جاری ہیں، برطانیہ کو روس جیسے کئی بڑھتے ہوئے عالمی خطرات کا سامنا ہے ۔
حکومتی وزراء 2013 سے آرماجیڈن الرٹ سسٹم متعارف کرانے کا وعدہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال اگست میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اسے اکتوبر میں متعارف کرایا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس کے بعد، دسمبر میں شائع ہونے والے حکومت کے قومی لچکدار فریم ورک نے ایک بار پھر عوام کو یقین دلایا کہ الرٹ سسٹم 2023 کے اوائل میں شروع کیا جائے گا، لیکن ابھی تک صرف مقامی جانچ مکمل ہوئی ہے۔