آج دنیا بھر میں اسلا مو فوبیا کے خلاف دن منایا جا رہا ،یہ عمران خان کی کوششوں سے ممکن ہوا،اسد عمر

 

ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسد عمر نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف پولیس کی بدترین بربریت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج دنیا بھر میں اسلام فوبیا کے خلاف دن منایا جا رہا ہے، یہ دن عمران خان کی کوششوں سے ہر سال اقوام متحدہ کی جانب سے منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دین کے اس مجاہد اور عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر پر اس وقت پولیس حملہ آور ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ 9 بجے کھلنا  ہوتاہے ، چیئرمین تحریک انصاف کے گھر پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جا رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ اسلام آباد اور لاہور پولیس تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

زمان پارک کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، پولیس اور کارکنوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جب کہ قصور، گجران اللہ اور شیخوپورہ سے بھی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔۔

پولیس اہلکاروں کی زمان پارک کی طرف بڑھنے کی کوشش کے دوران کارکنوں سے تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔

ہمیں فالو کریں