یہ بھی پڑھیں
حما س نے یرغمال بنائی گئی دو امریکی خواتین کو رہا کر دیا
ایک ویڈیو پیغام میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے مسجد الاقصیٰ کے دفاع کا اعادہ کرتے ہوئے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کا عزم کریں۔ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اس جنگ میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان کے جنگجو اب تک کم از کم 22 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر چکے ہیں۔ ہمارے جنگجوؤں نے مختلف اینٹی آرمر ہتھیاروں سے دشمن کے ٹینکوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
جھڑپوں کے دوران دشمن کے فوجیوں کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی ہے۔ابو عبیدہ نے کہا کہ کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔ اسرائیل کو اس جنگ میں گھٹنوں کے بل لایا جائے گا اور یہ نیتن یاہو کے خاتمے کا باعث بنے گا۔حماس کی قید سے اپنی ایک خاتون فوجی کو رہا کرنے کے اسرائیل کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "آپ جنگ کے ایک ماہ بعد قیدی کی رہائی کا جھوٹا دعویٰ کر کے جشن منا رہے ہیں، اسے چھڑانے میں 20 سال لگیں گے۔”
مزید پڑھیں
حماس نےمزید دو معمر یرغمال خواتین کو رہا کر دیا
انہوں نے کہا کہ ثالثی کرنے والے ممالک کو کہا ہے ہم آنے والے دنوں میں مزید غیر ملکی قیدیوں کو رہا کریں گے۔
حماس کے ترجمان نے اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اپنے کمانڈر کی موجودگی کی بھی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ واضح رہے کہ منگل کو جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔