حماس نےمزی دو معمر یرغمال خواتین کو رہا کر دیا

خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے رہائی پانے والی دو بزرگ خواتین 79 سالہ نوریت کوپر اور 85 سالہ یوشیوڈ لفشٹز کا تعلق اسرائیل سے ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے رہائی پانے والی دونوں خواتین کو انٹرنیشنل ریڈ کراس نے اسرائیلی حکام کے حوالے کیا تھا۔اس سے قبل حماس نے قطری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دو امریکی خواتین کو رہا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

حما س نے یرغمال بنائی گئی دو امریکی خواتین کو رہا کر دیا

حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان نے کہا کہ وہ قطر اور مصر کے ساتھ مل کر "شہری” یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔حماس کی طرف سے رہائی پانے والی امریکی ماں بیٹی کو غزہ کی سرحد پر اسرائیلی نمائندے کے حوالے کیا گیا، جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اڈے پر لایا گیا۔چونکہ آزاد ہونے والی خواتین کے اہل خانہ پہلے ہی اسرائیلی فوجی اڈے پر ان کا انتظار کر رہے تھے، بین الاقوامی ریڈ کراس نے یرغمالیوں کو اسرائیل لانے میں مدد کی۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں اور غزہ کی پٹی کے محاصرے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث فلسطینی شہری خوراک، پانی، ادویات اور بجلی کی فراہمی کی قلت کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔غزہ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ریلیف اینڈ ورکس کے پناہ گاہ کی ڈائریکٹر راویہ ہالس نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کی صورت میں ہونے والی المناک صورتحال پر دردمندانہ اپیل کی اور اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ایک المناک صورتحال ہے، وہاں پر اس وقت افسوسناک صورتحال ہے

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پناہ گاہوں میں خوراک، پانی اور بجلی نہیں ہے، لوگ کسی کے انتظار میں ہیں جو انہیں کھانا اور پانی دے گا۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ریلیف اینڈ ورکس کی شیلٹر کی ڈائریکٹر راویہ ہالس نے روتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے شیلٹر میں شیر خوار، بالغ، بچے، بوڑھے، مریض سب کو پناہ دی جاتی ہے، لوگ مر رہے ہیں، ہمیں انسولین کی ضرورت ہے۔ ہم انہیں کچھ دینے کے قابل نہیں ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca