197
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے۔
حمزہ شہباز رات گئے وطن واپس پہنچے اور سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن روانہ ہوئے۔
نواز شریف حمزہ شہباز سے ناراض ، لندن بلالیا
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے اہم ذمہ داری دی جائے گی اور وہ سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے جبکہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ حمزہ شہباز 3 ماہ قبل 14 دسمبر کو نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے اور پھر لندن اور امریکا میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا تھا۔