ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد، حمزہ شہباز ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد، حمزہ شہباز ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب بن گئےپنجاب میں پرویز الٰہی کو 186 اور لیگی امیدوار نے 179 ووٹ حاصل کیے تاہم ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے فیصلہ سناتے ہوئے اور چوہدری شجاعت حسین کے خط کے باوجود مسلم لیگ (ق) کے 10 ووٹوں کو شمار نہیں کیا۔ یہ ووٹ مسترد ہوئے جس کے بعد حمزہ شہباز شریف ایک بار پھر وزیراعلیٰ بن گئے۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں حمزہ شہباز، پرویز الٰہی بھی موجود تھے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ایم پی ایز ایوان میں پہنچ گئے ، 3 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران پی پی 7 کہوٹہ سے مسلم لیگ ن کے منتخب ہونے والے راجہ صغیر نے ایوان میں حلف لیا۔
دیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں گنتی کاعمل شروع ہوا پرویز الہیٰ کوایک سوچھالیس جبکہ جبکہ حمزہ شہباز کو ایک سو اناسی ووٹ پڑے تاہم ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے ق لیگ کے دس ووٹ یہ کہتے ہوئے مسترد کردئیے کہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ ق لیگ کے وو ٹ حمزہ شہباز کو دئیے جائیں لیکن ان کے ووٹ پرویز الہیٰ کو ڈالے اس لئے دس ووٹ مسترد کئے جاتے ہیں جس پر راجہ بشارت نے سپیکر سے بحث ومباحثہ بھی کیا تاہم ڈپٹی سپیکرنے رولنگ دی کہ حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ برقرار رہیں گے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca