وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ سے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے بعد مسلم لیگ ن اور پی پی کے کارکنوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے تھے جب کہ پرویز الٰہی کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز کو اکثریت حاصل ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل شام سات بجے شروع ہوا۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے ووٹنگ شروع ہوئی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کیا۔

ووٹنگ کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الٰہی نے 186 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ حاصل کیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا