اقوام متحدہ (یو این) جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے قیام کے مقاصد کی بہتر
انداز میں عکاسی کرے، قیام امن کے لیے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی ضرورت ہے۔ترک صدر نے کہا کہ یوکرین کی جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور امن میں کوئی شکست نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں سے نفرت، نسل پرستی اور اسلام فوبیا ایک نیا بحران بن چکا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نگورنو کاراباخ آذربائیجان کا علاقہ ہے اور ترکی فلسطینی عوام کی ان کے جائز حقوق کی جدوجہد میں حمایت جاری رکھے گا۔