کراچی،ملزم نے عدالت میں جج کو جوتا دے مارا،ملزم کو کتنی سزا دی گئی؟

تفصیلات کے مطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ سینٹرل کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ لاشاری کی عدالت میں پیش کیے گئے ملزم نے جج کو جوتا دے مارا تاہم خوش قسمتی سے جج کو جوتا نہیں لگا۔
جج کی طرف جوتا پھینکنے کے بعد ملزم نے کہا کہ اب مجھے سزا دو، عدالت نے ملزم کی اس حرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔
بعد ازاں عدالت نے ملزم تسلیم کو 6 ماہ قید اور 1000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
ملزم کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم کے جج کو جوتا مارنے کی خبر پھیل گئی۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]