چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔ نواز شریف مری میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
ایون فیلڈ ریفرنس،نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر نواز شریف کی پیشی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کے مناسب انتظامات یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں
نواز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاکیخلاف اپیلیں بحال
سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کے جاری کردہ سیکیورٹی پاسز سے مشروط ہوگا، درخواست گزار کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا اور اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل کے 5 وکلا اور 5 سرکاری وکلا کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 صحافی کمرہ عدالت میں داخل ہو سکیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازمین کو انٹری پاسز سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔