ایون فیلڈ ریفرنس،نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت 21 نومبر کو ہوگی۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاکیخلاف اپیلیں بحال

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف دائر اپیلیں وطن واپسی پر بحال کر دی تھیں۔

ہمیں فالو کریں