بلوچستان میں موسلا دھار بارش، سیلابی ریلے جنوبی پنجاب میں داخل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور صرف بلوچستان میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 69 افراد جاں بحق جب کہ 432 مکانات تباہ ہو گئے۔

حکومت بلوچستان نے بارش سے متاثرہ 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مواصلاتی راستے متاثر ہوئے ہیں جب کہ شہریوں کو بارش میں بلوچستان پنجاب سرحدی شاہراہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

کوہ سلیمان اور فورٹ منرو میں بارش کے بعد سیلابی ریلا جنوبی پنجاب کے علاقوں میں داخل ہوگیا اور سوناری پل کا ایک حصہ پھر سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔

اس کے علاوہ کوہلو کا کوئٹہ اور اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جب کہ مچھ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور مچھ پل گرنے سے ٹریفک کی آمدورفت بھی معطل ہے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca