اسرائیلی ڈرون مار گرایا،حزب اللہ کا دعوی

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 7 اکتوبر سے لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی افواج کے ساتھ کشیدگی کے بعد حزب اللہ کی جانب سے پہلی بار ایسا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی سرحد سے 5 کلومیٹر دور لبنانی علاقے خیام میں اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا جو اسرائیلی حدود میں گرا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان روزانہ جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں تاہم پہلی بار حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ڈرون کو مار گرانے کے لیے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں اسرائیل کے 42 مقامات پر 84 حملے کیے گئے ہیں۔گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیل کے اہم ترین شہر دیمونا کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔اسرائیل کے صحرائے نیگیو میں واقع دیمونا شہر اپنی خفیہ حساس ایٹمی تنصیبات کی وجہ سے اہم ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حماس کے حملے میں صہیونی فورسز یا حساس علاقے شامل تھے۔ ایٹمی تنصیبات کو کوئی نقصان پہنچا یا نہیں؟

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا