بھارت،دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 13 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

ہندوستانی ریلوے حکام کے مطابق المندا اور کانٹاکپلی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ایک مسافر ٹرین وشاکھاپٹنم پالسا اور وشاکھاپٹنم ریگڈا کے درمیان ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاستی دارالحکومت امراوتی سے فوری امدادی کارروائیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]