گھنٹوں گزر گئے ملک بھر میں بجلی جزوی بحال، کئی علاقوں میں اندھیرے کاراج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا۔ گھنٹوں گزرنے کے بعد بجلی جزوی طور پر بحال ہوئی جبکہ کئی شہروں میں اندھیرے کا راج ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ رات 10 بجے تک بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی تاہم چند شہروں سے بجلی بحال ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

وزارت توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کل صبح 7:34 بجے نیشنل گرڈ کے سسٹم فریکوئنسی میں کمی واقع ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں بڑے پیمانے پر خرابی پیدا ہوئی۔
سسٹم کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

بجلی کا بڑا بریک ڈائون : لاہور کے کچھ حصے 12 گھنٹے سے زائد بجلی سے محروم

ترجمان وزارت ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کی محدود تعداد میں گرڈ کو بحال کیا گیا ہے۔
خرابی گڈو سے بلوچستان تک این ٹی ڈی سی کی لائن میں پیش آئی۔
بریک ڈاؤن سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لیسکو میں بھی تمام گرڈ سٹیشن بند کر دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے بجلی کی فریکوئنسی میں کمی واقع ہوئی جس کے باعث ایک کے بعد ایک پاور پلانٹ ٹرپ کر گیا۔ بجلی کی معطلی کی دیگر وجوہات اور مسائل کا تعین کیا جا رہا ہے۔

پاور پلانٹس بند ہونے کے باعث صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع، جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب، لیسکو اور آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں بجلی منقطع ہے۔ ایئرپورٹ پر کام کاج کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

رات گئے بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا دعویٰ کیا گیا اور کہا گیا کہ لیسکو ریجن کے 90 فیصد حصے میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

کراچی کے جناح ٹرمینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اہم مقامات پر جنریٹر چلا کر بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

چند گھنٹوں میں بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی، وفاقی وزیر توانائی

آئیسکو ترجمان کے مطابق بریک ڈاؤن کے باعث گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، سینٹرل کنٹرول روم سے سسٹم کی بحالی کی براہ راست مانیٹرنگ جاری ہے، سسٹم کو نقصان سے بچانے کے لیے فیڈرز پر مرحلہ وار بجلی بحال کی جارہی ہے۔ .

قبل ازیں وزیر توانائی خرم دستگیر بریک ڈاؤن پر نیشنل پاور کنٹرول سینٹرکے پاس پہنچے۔ NPCC کنٹرول روم سے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی بحالی کی نگرانی کی۔ این پی سی سی نے وزیر توانائی کو بریفنگ دی کہ بجلی کی فریکوئنسی میں فرق کی وجہ سے گڈو مین پاور لائن ٹرپ ہو گئی،

آئیسکو ریجن میں متاثرہ فیڈرز پر بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا، مختلف گرڈ اسٹیشنز سے منسلک 50 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق سسٹم کو اوور لوڈنگ سے بچانے کے لیے فیڈرز کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے۔

 

 

 

 

بجلی کے بریک ڈاؤن کی صورت میں لوڈ کو متوازن کرنے کے لیے منگلا کے ذریعے سسٹم کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ارسا نے منگلا سے پانی چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

ارسا حکام کے مطابق منگلا ڈیم سے نہروں کی بندش کے باعث پانی بند کیا گیا، منگلا سے سسٹم میں 1000 میگاواٹ آنے سے سسٹم متوازن ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سسٹم کی بحالی کے لیے مطلوبہ بجلی گرڈ میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ادھر وزیر توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ فالٹ بڑا نہیں، بارہ گھنٹے میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی، تاہم بجلی کی بندش کو چودہ گھنٹے سے زائد ہو چکے ہیں کئی شہر اندھیرے میں ڈوبے ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com