آل رائونڈر شاداب خان نے شادی کرلی انکی اہلیہ کس بڑے کھلاڑی کی بیٹی ہیں؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کر لی جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو دی۔

اپنی ٹوئٹ میں شاداب نے لکھا کہ الحمدللہ آج میری شادی تھی، یہ میری زندگی کا بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میری پسند اور میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کا احترام کریں آپ سب کے لیے دعائیں اور ڈھیروں پیار

اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان نے کہا کہ میں اپنے استاد ثقلین بھائی کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں۔ جب سے میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا، میں اپنی نجی زندگی کو الگ رکھنا چاہتا تھا
میرے خاندان نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی۔ ہاں میری بیوی کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہے کہ اس کی زندگی نجی ہو۔ میں احترام کے ساتھ آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ میری بیوی اور ہمارے خاندان کی پسند کا احترام کریں۔ تاہم اگر آپ مبارکباد بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔

واضح رہے کہ شاداب خان کی شادی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی ہے۔
شاداب کی شادی کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی ٹوئٹر پر وائرل ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز شان مسعود اور حارث رؤف بھی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں جب کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی بھی رواں سال فروری میں اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی سے طے ہے۔

حارث رؤف کی شادی پر شاداب نے اشارہ دیا تھا کہ اب ان کا وقت آنے والا ہے۔

حارث رئوف اور شاہین آفریدی کی شادی، تقریب کب اور کہاں ہوگی؟

ہمیں فالو کریں