ہوائی کے شہر ہونولولو کے قریب ایک 35 سالہ خاتون پہاڑی سے 170 فٹ نیچے گر گئی۔خاتون کے نیچے گرنے کے بعد اس کے کتے نے بھونکنا شروع کر دیا اور یہ آواز آس پاس کے لوگوں نے سنی۔ہونولولو فائر ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ پیدل سفر کرنے والوں کے ایک گروپ نے 15 جنوری کو کھائی سے کتے کے بھونکنے کی اطلاع دی۔ریسکیو ٹیم وہاں پہنچی اور ائیر لفٹ کے ذریعے کتے کو ڈھلوان سے 20 فٹ نیچے بحفاظت اٹھا لیا۔اس وقت ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے گہری چیز دیکھی۔اس کے بعد ہیلی کاپٹر کو نیچے لایا گیا اور ایک بیگ ملا جس میں سامان بھرا ہوا تھا۔
ریسکیو ٹیم نے کتے کے گلے میں کالر دیکھا تو اس پر خاتون کا نام اور فون نمبر لکھا ہوا تھا جس پر کسی نے کال کا جواب نہیں دیا۔پولیس خاتون کے گھر گئی اور اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن گھر خالی تھا۔لیکن جب خاتون کی گاڑی قریب ہی کھڑی پائی گئی تو بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی اور جلد ہی وہ ایک کھائی میں سے ملی،خاتون کو سٹریچر پر بٹھا کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔ریسکیو ٹیم کی جانب سے خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
114