عمران ریاض کے والد کا عدالت سے نکلتے ہی میڈیا نے انٹرویو کیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ کہتے تھے کہ آپ کے بیٹے کو سچ بولنے کی سزا ملی ہے، کیا وہ اب بھی سچ بولے گا؟ محمد ریاض نے جواب دیا، ‘میری تربیت ہمیشہ سچ بولنے کی تھی اور عمران ریاض اب بھی سچ بولیں گے، وہی بتائیں گے جو ان کے چاہنے والوں کے لیے درست ہے۔
عمران ریاض کے والد سے پوچھا گیا کہ ان کا بیٹا کن لوگوں سے بازیاب ہوا ہے؟ ا ن کا جواب تھا کہ بس! میرا بیٹا گھر ہے، ہم خوش ہیں۔ ہماری تمام دعاؤں کے ساتھ وہ گھر پہنچا ہے، ہم اس سے مطمئن ہیں۔
عمران ریاض ڈیل کے نتیجے میں باہر نکلے؟
اس وقت اینکر پرسن عمران ریاض کے گھر تانتا بندھا ہوا ہے۔ رات گئے کچھ صحافیوں کی عمران ریاض سے ملاقات ہوئی۔ ان صحافیوں کے مطابق عمران ریاض نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ کسی سمجھوتے کے تحت باہر نہیں آئے۔
صحافیوں کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی عوام کی آواز بنوں گا اور جو کچھ لوگ مجھ سے سننا چاہیں گے، پوری ایمانداری کے ساتھ لوگوں کے سامنے رکھوں گا۔ اگر کوئی یہ تاثر دیتا ہے کہ میں ڈیل کی وجہ سے باہر آیا ہوں تو یہ غلط ہے
عمران ریاض سے ملاقات کرنے والے صحافیوں کے مطابق عمران ریاض نے ایک کہانی یہ بھی سنائی کہ ڈیڑھ ماہ قبل جب میں جیل میں تھا تو صبح ایک افسر نے مجھے فون کیا اور کہا کہ آج آپ کو رہا کیا جا رہا ہے اور اب آپ بدل جائیں گے۔
اس وقت 3 افسران کرسیوں پر بیٹھے تھے، میری ان سے بحث ہوئی۔ بحث کافی دیر تک چلی لیکن نہ وہ میری باتوں کے قائل ہوا اور نہ ہی میں اس کی باتوں سے قائل ہوا۔ اس پر میں نے ان سے کہا کہ مجھے دوبارہ قید کر دیں۔ انہوں نے مجھے دوبارہ باندھ دیا۔
صحافیوں کے مطابق عمران ریاض خان ٹھہر ٹھہر کرباتیں کر رہے تھے۔ وہ پورا جملہ صحیح سے مکمل نہیں کر پا رہا تھے صحافیوں کے مطابق عمران ریاض نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں سب کچھ بحال ہو جائے گا۔ ہکلاہٹ کو درست کرنے کے لیے معالج کی مدد لی جائے گی اور اس کے بعد ہی وہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اپنا کام شروع کریں گے۔
عمران ریاض اپنی صحت یابی کی کہانی کب سنائیں گے؟
یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں ہے کہ عمران ریاض خان اپنی بازیابی کے حوالے سے تفصیلات سے کب آگاہ کریں گے، انہوں نے 4 ماہ سے زائد عرصہ کہاں گزارا اور انہیں کس نے اٹھایا؟
جن صحافیوں نے ان سے ملاقات کی وہ بہت سی باتیں بتا رہے ہیں تاہم مذکورہ سوالات کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ عمران ریاض یہ سب خود بتائیں گے اور اپنی قید کی حقیقت عوام کے سامنے رکھیں گے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق عمران ریاض خان صحت یاب ہونے کے بعد جلد اپنا پہلا وی لاگ کریں گے۔