واٹس ایپ صارفین کتنے دنوں بعد پیغامات ڈیلیٹ کر سکیں گے؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک بار پھر ایپ میں تبدیلی کی ہے۔

واٹس ایپ ہر روز نت نئے فیچرز متعارف کرواتا ہے اور اب اس بار ایپلی کیشن نے اپنے ‘ڈیلیٹ فار ایوریون’ فیچر میں بڑی تبدیلی کی ہے۔

ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق چیٹ میں بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ اب بڑھا دیا گیا ہے۔

اپ ڈیٹ سے قبل واٹس ایپ میسجز میں ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر 1 گھنٹہ 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کا تھا لیکن اب نئی وقت کی حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہو گی یعنی آپ بھیجے گئے میسجز کو دو دن بعد بھی ڈیلیٹ کر سکیں گے

رپورٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ فی الحال کچھ بیٹا صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے جب کہ بتدریج یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

واٹس ایپ ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے، جو آپ کو گروپ ایڈمن ہونے کی صورت میں مستقبل میں گروپس میں موجود کسی بھی پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کی اجازت دے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca