آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کو 4 ملین ڈالر ملیں گے جب کہ رنر اپ ٹیم کو 2 ملین ڈالر ملیں گے۔ اسی طرح، سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو 800,000 ڈالر ملیں گے، جس سے کل 160,000 ڈالربنتے ہیں۔ناک آؤٹ مرحلے میں نہ پہنچنے والی ٹیموں کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچ جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالر ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ، شاداب نائب کپتان برقرار
اس طرح کل 45 میچوں میں جیتنے والی ٹیموں میں مجموعی طور پر 180 ہزار ڈالر تقسیم کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔ ورلڈ کپ میں اس کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف تھا۔