90
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے ارکان ہوٹلوں میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 186 ارکان اسمبلی اس وقت ہوٹل میں موجود ہیں، تحریک انصاف کے 2 ارکان ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے، جس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری بھی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ جبکہ چوہدری مسعود ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔
ن لیگ ذرائع کے مطابق پارٹی کے اس وقت ہوٹل میں 160 ارکان موجود ہیں۔
ن لیگ کے راجہ صغیر نوٹیفکیشن کے بعد ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 179 ہوگئی۔