راولپنڈی ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کامیاب قرار

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخاب میں راجہ صغیر کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کے مسترد ووٹوں کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد ن لیگ کے راجہ صغیر احمد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی برتری 55 ہو گئی

ریٹرننگ آفیسر حلقہ PP-7 نے مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی نتائج جاری کر دیئے۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 68918 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک انصاف کے کرنل محمد شبیر اعوان 68863 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔