497
اردو ورلڈ کینیڈ( ویب نیوز )واٹس ایپ دنیا کا سب سے مقبول میسنجر ہے جس میں روزانہ اربوں پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔لیکن کئی بار ایسا ہوتا ہے جب کوئی صارف کسی ایسے شخص کو پیغام بھیجنا چاہتا ہے جو اس کی رابطہ فہرست کا حصہ نہیں ہے تو اس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
واٹس ایپ نے صارفین کی یہ مشکل حل کر دی اور اب نئے واٹس ایپ فیچر میسج یور سیلف کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کھولیں۔پھر نیچے دائیں جانب نیو میسج آئیکن پر کلک کریں یا اوپر سرچ آئیکن پر کلک کریں اورyou ٹائپ کریں۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ صارفین کے لیے تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا آسان
ایسا کرنے کے بعد آپ کو اپنا اکاؤنٹ نظر آئے گا اس پر کلک کریں۔وہاں اپنے آپ کو وہ فون نمبر بھیجیں جس پر آپ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں۔وہ فون نمبر آپ کی چیٹ ونڈو میں نیلے رنگ میں ظاہر ہوگا۔
مزید پڑھیں
واٹس ایپ صارفین کا طویل انتظارختم ، جلد خوشخبری ملے گی
نمبر پر کلک کریں اور چیٹ ود آپشن کو منتخب کریں، جس کے بعد اس فون نمبر کی چیٹ ونڈو کھل جائے گی، جہاں آپ پیغام بھیج سکتے ہیں۔آپ کو بس یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ جس فون نمبر پر پیغام بھیجنا چاہتے ہیں وہ واٹس ایپ پر دستیاب ہے۔