ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی آج سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی آج سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رافیل ماریانو گروسی 15 سے 16 فروری تک 2 روزہ دورے کے دوران ڈی جی آئی اے ای اے سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران وہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف اداروں کا دورہ کریں گے۔

ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے دورے کے دوران صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں کے حوالے سے بات چیت کرینگے۔  واضح رہے کہ پاکستان 1957 سے ایجنسی کا بانی رکن ہے۔

ہمیں فالو کریں