میں نے جمہوریت کیلئے گولیاں کھائیں،خطرہ کیسے ہوسکتا ہوں ؟ٹرمپ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے جمہوریت کے لیے گولی کھائی، میں اس کے لیے خطرہ کیسے بن سکتا ہوں۔
مشی گن میں ریلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کا صدارتی امیدوار کون ہے۔ یہ پارٹی نہیں بلکہ جمہوریت کی دشمن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ میں جمہوریت کے لیے خطرہ ہوں، میں نے جمہوریت کے لیے گولی کھائی ہے، میں جمہوریت کے لیے کیسے خطرہ ہو سکتا ہوں۔ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر حقیقی قیادت ہو تو جو بائیڈن کے پیدا کردہ ہر بحران کو حل کیا جا سکتا ہے۔ 4 سال پہلے ہم ایک عظیم قوم تھے، ہم امریکہ کو ایک بار پھر ایک عظیم قوم اور پرامن ملک بنائیں گے۔ پہلے سے زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات امریکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں۔ یہ تو معلوم نہیں کہ ڈیموکریٹس کا صدارتی امیدوار کون ہوگا لیکن یہ بات یقینی ہے کہ جو بائیڈن ماضی کی جعلی یاد بن جائیں گے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کا پروجیکٹ 2025 سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں، یہ ان کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں