اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچز کے ٹکٹ مرحلہ وار فروخت کیے جائیں گے، ان میچز کے ٹکٹ پہلے مرحلے میں 25 اگست سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
دوسرے مرحلے میں میزبان ملک بھارت کے میچز کے ٹکٹ شہروں کے مطابق 30 اگست سے 3 ستمبر تک فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔ ۔ تاہم 15 اگست سے شائقین ٹکٹ خریدنے کے لیے ویب سائٹ پر اپنی دلچسپی ظاہر کر سکیں گے۔دوسری جانب شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈ کپ سے صرف 40 دن قبل ٹکٹیں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی تو وقت کی کمی کے باعث سفری انتظامات بھارت جانے کے خواہشمند شائقین کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کے ماضی کے ایونٹس میں ٹکٹوں کی فروخت کئی ماہ پہلے سے شروع کردی گئی تھی۔